Tuesday, December 18, 2018
Home > قومی > چوہدری نثار کو الیکشن کے لیئے جیپ کا نشان الاٹ کر دیا گیا

چوہدری نثار کو الیکشن کے لیئے جیپ کا نشان الاٹ کر دیا گیا

چوہدری نثار کو الیکشن کے لیئے نشان الاٹ کر دیا گیا۔

نیوز ڈیسک (آواز پوائنٹ):چوہدری نثار کو الیکشن کے لیئے جیپ کا نشان الاٹ کر دیا گیا۔سابق وزیر داخلہ اور مسلم لیگ (ن) کے ناارض رہنماء چوہدری نثار کو مسلم لیگ( ن) کی جانب سے الیکشن لڑنے کے لیئے ٹکٹ نہیں دیا گیا تھا جس کے بعد انہوں نے آزاد حثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا تھا۔

چوہدری نثار نے 4حلقوں کے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے جس مین 2 قومی اور 2صوبائی حلقے شامل ہیں۔

سابق وزیر داخلہ این اے 63 ،این اے 59 ،پی پی12 اور پی پی 10 سے آزاد حیثت سے الیکشن لڑ رہیں اور اس سلسلے میں انہوں نے رٹیرنگ افسر ان کو انتخابی نشان جیپ الاٹ کرنے کی درخواست کی تھی۔رٹیرنگ افسران نے چوہدری نثار کی درخواست کو منظور کر کہ چاروں حلقوں کے لیئے انتخخابی نشان جیپ الاٹ کر دیا۔

یاد رہے کہ ملک بھر میں عام انتخابات 25 جولائی کو ہوں گے جس کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *