Monday, October 22, 2018
Home > بین الاقوامی > افغانستان کے صدر اشرف غنی نے افغان طالبان کو ایک بار پھر امن عمل میں شامل ہونے کی دعوت دے دی ہے۔

افغانستان کے صدر اشرف غنی نے افغان طالبان کو ایک بار پھر امن عمل میں شامل ہونے کی دعوت دے دی ہے۔

افغانستان کے صدر اشرف غنی نے افغان طالبان کو ایک بار پھر امن عمل میں شامل ہونے کی دعوت دے دی ہے۔

نیوز ڈیسک (آواز پوائنٹ):تفصیلات کے مطابق کابل میں پریس کانفرنس کے دوران اشرف غنی کا کہنا تھا کہ طالبان کو اب عوام اور مذہبی اسکالرز کے ردعمل کا سامنا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ طالبان پر منحصر ہے کہ وہ درپیش صورت حال پر کیسے قابو پاتے ہیں جبکہ افغان شہری اور علماء امن عمل میں طالبان کی شرکت چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔چوہدری نثار کو الیکشن کے لیئے جیپ کا نشان الاٹ کر دیا گیا
افغان صدر نے کہا کہ طالبان کے ساتھ افغان حکومت کی جنگ بندی آج ختم ہو گئی آج سے سیکیورٹی فورسز طالبان کے خلاف آپریشن دوبارہ شروع کریں گی۔اشرف غنی نے یہ بھی کہا کہ طالبان کے کئی ارکان افغانستان میں امن اور استحکام چاہتے ہیں کیونکہ افغان قوم نے ثابت کیا ہے کہ وہ مصالحت کے لیے تیار ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *