Wednesday, December 12, 2018
Home > قومی > عمران خان کی تنقید کا جواب 25 جولائی کو عوام ووٹ کی صورت میں دیں گے۔شہباز شریف

عمران خان کی تنقید کا جواب 25 جولائی کو عوام ووٹ کی صورت میں دیں گے۔شہباز شریف

عمران خان کی تنقید کا جواب 25 جولائی کو عوام ووٹ کی صورت میں دیں گے۔شہباز شریف

نیوز ڈیسک (آواز پوائنٹ):مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف ننکانہ صاحب میں جلسے سے خطاب میں کہنا کہ عمران خان کی تنقید کا جواب 25 جولائی کو عوام ووٹ کی صورت میں دیں گے،عمران خان نے کے پی کے مٖیں نہ کوئی ہسپتال بنایا نہ ہی کوئی سکول۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ عمران خان تم پنجاب آؤ تمھیں دیکھاؤ کہ تبدیلی کیا ہوتی ہے۔

ننکانہ صاحب میں جلسے سے خطاب میں مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ ملسم لیگ ن کو اس مرتبہ آپ نے تین گناہ ووٹوں سے جتوانا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ 13 جولائی کو نواز شریف اور مریم نواز لاہور پہنچ رہے ہیں،عوام نواز شریف اور مریم نواز کا شاندار استقبال کریں گے،نواز شریف اس مٹی کا سپوت ہے اور اس نے پاکستان مٖیں ہی دفن ہونا ہے۔نواز شریف نے اس ملک کو دباؤ کے باوجود ایٹمی طاقت بنایا۔
عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ عمران نے کے پی کے اور پورے ملک کو بجلی فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا،خان صاحب اپنے اس وعدے میں پوری طرح ناکام رہے ہیں۔عوام 25 جولائی کو مسلم لیگ ن کو ووٹ دے کا بہتر پاکستان دیکھنے کی خواہشمند ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *