Sunday, January 20, 2019
Home > موسم > مختلف علاقوں میں آج شام سے بارش اورشمالی علاقوں میں برفباری کا امکان

مختلف علاقوں میں آج شام سے بارش اورشمالی علاقوں میں برفباری کا امکان

اسلام آباد،موسم ،برفباری،کشمیر

ملک کے مختلف علاقوں میں آج شام سے بارش اورشمالی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔۔۔۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کےبیشتر بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلودہے اور آج شام سے کوئٹہ، ژوب، قلات،کراچی،مکران، ڈی آئی خان، پشاور،گوجرانوالہ، اسلام آباد، کشمیر، گلگت بلتستان سمیت دیگر علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پربرفباری کا امکان ہے۔۔۔۔ موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق بارش کا سلسلہ منگل تک جاری رہے گا۔ سوات،چترال،کالام،مالم جبہ،اپردیر،مری،گلیات، گلگت بلتستان اور کشمیر میں برفباری بھی متوقع ہے۔گزشتہ روز سب سے کم درجہ حرارت اسکردو منفی آٹھ استور۔ ہنزہ۔ گوپس منفی چار۔کالام منفی دو بگروٹ اور دیر میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیاگیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *