Saturday, October 20, 2018
Home > قومی > پنجاب > ہمارے دور میں کسی ایک پراجیکٹ میں کرپشن نہیں ہوئی ….عابد شیر علی

ہمارے دور میں کسی ایک پراجیکٹ میں کرپشن نہیں ہوئی ….عابد شیر علی

نیوز ڈیسک (آواز پوائنٹ):وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی کا کہنا ہے کہ ہم بجلی کے منصوبوں کی بہتری کے لیے مسلسل  کام کر رہے ہیں۔ ماضی کے دور میں ایک میگاواٹ بجلی پیدا  نہیں کی گئی، ماضی کے دور حکومت میں صرف کرپشن ہوا کرتی تھی۔ ہمارے دور میں کسی ایک پراجیکٹ میں کرپشن نہیں ہوئی، آج پاکستان کی شفافیت کو سراہا جارہا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ  ہم نے پاکستان کے وسائل کو بہترین طریقے سے استعمال کیا۔ہم نے قوم کے اربوں روپے کو امانت سمجھ کر بچایا۔انھوں نے کہا کہ  پاکستان کے لوگ سمجھدار ہیں، پاکستان میں لوڈشیڈنگ کم ہوگئی ہے۔ ہم بجلی کو سستا کرنے میں اپنا کام کر رہے ہیں۔ پاکستان کے دیرینہ دوست چائنا کی مدد سے ہم نے کامیابیاں حاصل کی ہیں۔مخالفوں کو جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی کو نیا پاکستان کہا جاتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *