Wednesday, December 12, 2018
Home > کھیل > پی ایس ایل فائنل غیر ملکی کمنٹیٹرز پاکستان نہیں جائیں گے ۔ برطانوی میڈیا کا دعویٰ

پی ایس ایل فائنل غیر ملکی کمنٹیٹرز پاکستان نہیں جائیں گے ۔ برطانوی میڈیا کا دعویٰ

سپورٹس ڈیسک(آواز پوائنٹ):پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا فائنل میچ لاہور میں کرائے جانے کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا ہے تاہم برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ فائنل میچ کیلئے غیر ملکی کمنٹیٹرز لاہور نہیں آئیں گے جبکہ نشریاتی حقوق بھی کسی اور براڈ کاسٹر کو دئیے جانے کا امکان ظاہر کیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق 4 غیر ملکی کمنٹیٹرز این بشپ ، ڈینی موریسن ، ایلن ولکنز اور خاتون میل جونز پی ایس ایل میں کمنٹری کر رہی ہیں۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ای این بشپ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کی سیریز کی کمنٹری کرنے کے لیئے ویسٹ اینڈیز جا رہے ہیں جبکہ بقیہ تینوں غیر ملکی کمنٹیٹرز فائنل کیلئے لاہور نہیں جائیں گے ۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پی ایس ایل کے میچ دکھانے والے براڈکاسٹر کو بھی تبدیل کیئے جانے کا امکان ہے ۔ پی ایس ایل کے براڈ کاسٹر نے کمنٹیٹرز سے صرف پلے آف میچز تک معاہدہ کیا تھا جبکہ نیا معاہدہ نیا براڈ کاسٹر ہی کر سکتا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *